حاملہ عورت سجدہ کرنے کی جگہ اشارہ کرنا کیسا

سوال:بعض اوقات حمل کی حالت زمین پر سجدہ کرنے میں بہت ہی زیادہ تنگی ہوتی ہے ، تو کیا حاملہ عورت سجدہ کرنے کی جگہ اشارہ کر سکتی ہے؟

جواب: حاملہ عورت  جسے زمین پر سجدہ کرنے میں سخت دشواری ہے اس کے لئے حکم یہ ہے کہ (1)زمین پر 9انچ اونچی ،کوئی سخت چیز( کہ سجدہ میں پیشانی دب جائے اور پھر دبانے سے نہ دبے) رکھ کر اس پر سجدہ کرے مثلا  کوئی تختی وغیرہ لیکن نرم چیز جیسے تکیہ پر سجدہ نہیں ہوگا۔(2)اگر اس پر بھی سجدہ کرنے میں دشواری ہے تو سجدہ کی جگہ سر کااشارہ کرنے کی اجازت ہے اور  سر کے اشارے سے سجدہ کرنے میں  لازم ہے کہ سجدہ کا اشارہ کرتے ہوئے رکوع کی نسبت زیادہ جھکے اور اگر رکوع میں سجدہ کی نسبت زیادہ جھکی  تو اسکی نماز نہ ہو گی ۔

اضافی کھانا پھینکنا کیسا؟

(دوعت سلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے