حالت حیض میں عورت کا نکاح ہو جائے گا؟

سوال: حالت حیض میں عورت کا نکاح ہو جائے گا؟

جواب:حالت حیض میں نکاح کرنے سے نکاح   شرعاً درست ہو گا ۔

حالت حیض میں عورت سے جماع کرنا  ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، حتٰی کہ اس  حالت میں جب تک کوئی کپڑاوغیرہ( یعنی ایسا کپڑا جس کی وجہ سے بدن کی گرمی محسوس نہ ہو )حائل نہ ہو تو ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عضوء سے چھونا بھی جائزنہیں۔

ہاں البتہ اگر گناہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتو  ناف سے گھٹنے تک ان اعضاء کے علاوہ بقیہ تمام اعضا ء سے شوہر لطف اندوز ہونا چاہے مثلاً بوسہ لینا ،چھونا وغیرہ  تو اس میں حرج نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

کیا انسانوں کی طرح جنات پر بھی زکاۃ واجب ہوتی ہے

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے