حالت جنابت میں سحری کرنا کیسا

سوال: رمضان شریف میں رات کو اگر احتلام ہو جائے اور بندہ صبح اٹھ کر دیکھیں کہ سحری میں ٹائم کم ہے تو اس ناپاکی کی حالت میں کھانا پینا کھا سکتا ہے دوسرا سوال یہ ہے کہ اگرسحری کے بعد نماز کی جماعت ہے اس میں اتنا وقت نہیں ہے کہ غسل کرکے نماز پڑھ سکے توکیاجماعت حاصل کرنے کے لئے غسل کئے بغیر نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتا ہے؟

جواب: جنابت کی حالت میں کھانا پینا اگرچہ جائزہے ،لیکن بہتر یہ ہے کہ غسل کر لے اور کسی وجہ سے غسل نہیں کر سکا تو کم ازکم کھانے پینے سے پہلے وضو کر لے۔

رہا یہ سوال کہ جماعت حاصل کرنے لئے کیا بغیر غسل کے جماعت میں شامل ہو سکتا ہے ؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ  نماز درست ہونے کی شرائط میں سے طہارت بھی ہے،اورعام طورپرجماعت وقت ختم ہونے سے کافی پہلے ہوتی ہے جس کی بناء پرغسل کرنے پرنمازقضاء ہونے کاخوف نہیں ہوتالہذا بغیر غسل کئے جماعت کے ساتھ یا تنہا نماز پڑھنا ناجائز وگناہ ہے۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے