سوال: حالت اعتکاف میں موبائل فون استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب:معتکف چند شرائط کے ساتھ موبائل فون استعمال کر سکتا ہے(1)اس کی بیل گانے یاباجے پرمشتمل نہ ہو(2)اس پر فضول گفتگو نہ کرے،صرف ضرورت کی جائز گفتگو کرے(3)اس کی گفتگو سے کسی کی نماز یادیگر عبادات میں خلل واقع نہ ہو(4)اپنے موبائل کی خودحفاطت کرے،یہ نہ ہو کہ گم ہونے کی صورت میں مسجد میں تلاش کرتاپھرے ،کیونکہ مسجد میں گمشدہ چیزتلاش کرنامنع ہے۔اگران میں سے کسی شرط کی پابندی نہیں کرسکتاتوموبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور بہتر یہی ہے کہ اگر کوئی مجبوری نہ ہوتو موبائل کو استعمال نہ کرے۔