سوال: جی پی فنڈ پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب: ملازم کی جی پی فنڈ میں جمع ہونے والی اصل رقم (اضافی ملنے والی رقم کے علاوہ)اگر نصاب کو پہنچے یا زکوٰة کے دوسرے اموال کے ساتھ ملانے سے نصاب کو پہنچ جائے تو اصل رقم پر دیگر شرائط کے پائے جانے پرزکوٰة فرض ہو گی، لیکن اس کی ادائیگی اس وقت لازم ہو گی جب رقم کو وصول کرے گا۔
جہا ں تک زائد رقم کا تعلق ہے،تو یہ سود ہے ، اس رقم پر زکوٰۃ نہیں ،اس کے بارے میں حکم شرعی یہ ہے کہ ملازم کا اسے اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ،ہاں اگریہ خود شرعی فقیرہے،توبغیرنیتِ سود،لینااوراستعمال کرناجائز ہےاوراگرخودفقیرنہیں،تواپنے مستحق مسلمان بھا ئیوں کے لئے بلانیتِ سود،لیناجائزہے۔مستحقین سے مرادفقراء ومساکین، طلباء، بیوہ ، یتیم وغیرہ لوگ ہیں۔