سوال: جیون بیمہ کروانا کیسا ہے؟
جواب: مروّجہ انشورنس یعنی بیمہ پالیسی کا حکم یہ ہے کہ بیمہ پالیسی خواہ لائف( زندگی)کی ہو یاکسی اور شے کی ناجائز وممنوع ہے۔اوریونہی اس میں کام کرنابھی ناجائزوممنوع اورگناہ کاکام ہے۔اورلائف انشورنس کے ناجائز ہونے کی عمومی وجہ سود،اورظلم ہے۔