سوال: جو یہ کہا گیاہے کہ شب براءت عید کے روز جمعہ کے دن وغیرہ روحیں گھرپرآکرایصالِ ثواب کا تقاضا کرتی ہیں تواگر کسی نے اپنا گھر تبدیل کردیا کہیں اور رہنے چلا گیاتو کیا روحیں اسی پہلے والے گھرپرآئیں گی یا تبدیل شدہ گھر آئیں گی ؟
جواب:روایات میں ارواح کا اپنے گھروالے کے پاس آ کر ایصال ثواب کا تقاضاکرنےکا ذکر ہے،ان روایات سے بظاہر یہی ہے کہ یہ گھر والے جہاں بھی ہوں وہاں ارواح آتی ہیں۔