سوال: امام صاحب قیام سے سجدہ میں جاتے ہیں تو قریب جا کر اللہ اکبر کہتے ہیں ،یوں ہی بتا دیں کہ سجدے سے اٹھنے اور دوبارہ سجدہ میں جانے کے لئے اللہ اکبر کہنے کا کیا طریقہ ہے اور اس امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:قیام سے سجدہ کی طرف جاتے ہوئے سنت یہ ہے کہ اللہ اکبر کے الف سے شروع کرتے ہوئے سجدے کی جانب جانے کی ابتداء کرے اور اللہ اکبر کا اختتام سجدےمیں جانے پر کرے ، اسی طرح ہر تکبیرِ انتقال میں حکم ہے کہ ایک فعل سے دوسرے فعل کو جانے کی ابتداء کے ساتھ اﷲ اکبرکا الف شروع ہو اور ختم کے ساتھ ختم ہو،امام کا اس کے خلاف کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے،لہذا اسے سمجھایا جائے گا کہ خلاف سنت نہ کرے ، اگر نہ مانے اور اس سے بہتر اما م سُنّی صحیح العقیدہ صحیح القرأۃ صحیح الطہارۃ مل سکے تو اس کو بدل دیاجائے مقتدی خلافِ سنّت میں اسکی پیروی نہ کریں،بلکہ جو سنت طریقہ ہےاسی پر عمل کرے۔