جس کی قراءت درست نہ ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: جس کی قراءت درست نہ ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: نماز میں قراء ت کرتے ہوئے مخارج کا خیال رکھنا ضروری ہے ،کہ قرا ءت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کئے جائیں کہ ہر حرف، غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے، کیونکہ بعض حروف ایسے ہیں کہ اگران میں صحیح طورپر امتیاز نہ کریں تومعنی فاسد ہو جائیں گے جس کی وجہ سے نما زفاسد ہو جائے گی جیسے ط ت،س ث ص،ذ زظ وغیرہ میں فرق کرناضروری ہے، ورنہ معنی فاسد ہونے کی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی اور جو شخص حروف کو ادا کرنے میں ایسی غلطیاں کرے جس سے فساد معنی ہو،تو اس کی نما زدرست نہیں اور جب اس کی اپنی نما ز درست نہ ہو گی، تو اس کے پیچھےاقتداء کرنے والوں کی نماز کیسے ہو گی۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے