سوال: یہاں ایک مزار بنایا ہوا ہے علامتی طور پر کہ اس کے اندر کوئی بھی دفن نہیں ،علاقے والے اس کو غسل دیتے ہیں ،چادر چڑھاتے ہیں ،تو اس فرضی مزار کو غسل دینا چادر چڑھانا ،فاتحہ کرنا شرعا کیسا ہے؟
جواب: امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن ارشاد فرماتے ہیں : فرضی مزار بنانا او راس کے ساتھ اصل سا معاملہ کرناناجائز وبدعت ہے۔
(فتاوی رضویہ،ج9،ص424،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)