جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں

سوال:جس جانورکے پیدائشی سینگ نہ ہوں توکیااس کی قربانی جائزہے؟

جواب:جس جانورکے پیدائشی سینگ نہ ہوں اس کی قربانی جائزہے۔

       ہدایہ میں ہے:

       ’’ویجوز ان یضحی بالجما ء وھی التی لا قرن لھا لان القرن لا یتعلق بہ المقصود‘‘

       اورجماء کی قربانی جائزہے۔اورجماء اس جانور کوکہتے ہیں کہ جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں۔اس وجہ سے کہ سینگوں سے مقصود متعلق نہیں ہوتا۔

( ہدایہ ،ج 4،ص 447)

       اورفتاوی عالمگیری میں ہے:

       ’’ویجوز بالجماء التی لاقرن لھا‘‘

       ’’اورجماء جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں،کی قربانی جائزہے۔‘‘

(عالمگیری ،ج5،ص297)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

خنثیٰ جانورکی قربانی کرناکیساہے؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے