تہجد کی نماز کا وقت اور کتنی رکعت ہے؟

سوال: تہجد کی نماز کب پڑھیں گے،عشاءکی نماز سے پہلے یا عشاء کی نماز کے بعد؟ اور اس کی  کتنی رکعتیں ہیں؟

جواب: تہجد کی کم سے کم دو رکعات  ہیں اورحضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے آٹھ تک ثابت ہیں ۔عشاء کےکم ازکم فرض پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں ، تو اس کے بعد سے لے کر طلوعِ فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک  تہجد کا وقت ہے اور اگرعشاء کے فرض اداکرنے سے پہلے نوافل اداکیے ،خواہ سونے سے پہلے یاسونے کے بعد،تووہ نمازتہجدنہیں ،اسی طرح عشاء کے فرض اداکرنے کے بعدنوافل پڑھے لیکن عشاء  کی نماز کے بعد سویا ہی  نہ ہو ، تو وہ تہجد نہیں ہوگی، اگرچہ وہ صلوٰۃ اللیل  یعنی رات  کی عبادت میں شمار ہو جائےگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے