تراویح کاحکم

سوال: تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: رمضان المبارک میں ہر روز بیس رکعت تراویح کی ادائیگی ہر عاقل ،بالغ ،مسلمان مردو عورت کے لئے سنتِ مؤکدہ ہے اور سنتِ مؤکدہ کو  بلا عذرشرعی ایک بار بھی چھوڑنا، اساءت یعنی برا ہےاور ترک کی عادت بنا لینا گناہ ہے۔

مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر میں ہے”( التراويح سنة مؤكدة) للرجال والنساء جميعا( في كل ليلة من رمضان بعد العشاء ۔ ۔ ۔عشرون ركعة)“ترجمہ:رمضان المبارک کی ہر رات میں عشاء کے بعد تراویح کی نماز بیس رکعت ، مرد و عورت سب کے لئے سنت مؤکدہ ہے ۔(مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر،کتاب الصلاۃ،فصل فی التراویح،ج 1،ص 135، دار إحياء التراث العربي،بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

نمازِِ فجر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے