سوال: تراویح میں ایک مرتبہ قرآن ختم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: نمازِتراویح میں ایک بارختم ِقرآن سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہےیعنی اگراہلِ محلہ میں سے کسی نے تراویح میں ختم ِ قرآن کرلیاتوبقیہ سب کی طرف سے سنت اداہوجائے گی اوراگرکسی نے بھی نہ کیاتوسب خلافِ سنت واساء ت کے مرتکب ٹھہریں گے،اورترک کی عادت بنانے کی صورت میں گنہگارہوں گے۔