سوال: بیٹے کی فیس ادا کرنے کے لئے بینک سے قرض لیا ہے ،کیا اس رقم پر زکوٰۃ لازم ہے؟
جواب: بینک سے قرض سود پر ہی دیا جاتا ہے اور ایسا بینک جو كسی مسلمان کا ہو یا اس میں کسی مسلمان کا شئیر ہو اس سے سود پر قرض لینا سخت ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔البتہ جو رقم قرض لی ہے،اس رقم پر زکوٰۃ لازم نہیں ۔