بیو ی کے پاس74. 6تولےسونا ہے تو اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں ؟

سوال: بیو ی کے پاس74. 6تولےسونا ہے تو اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں ؟

جواب: جس کے پاس ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہے اور اس کے پاس دیگر اموال زکوٰۃ  مثلاً چاندی ،کرنسی ،پرائز بانڈ ،مال تجارت  میں سے کچھ بھی نہیں ،تو اس سونے پر زکوٰۃ لازم نہیں اور اگر اس سونے کے ساتھ دیگر اموال زکوٰۃ میں سے کچھ ہے تو یہ دیکھا جائےگا کہ سونے اور دیگر اموال کو ملا کر اس کی قیمت چاندی کے  نصاب()کی قیمت کے برابر بنتی ہے یا نہیں اگر بنتی ہے ،تو اس مال پر زکوٰۃ کی دیگر شرائط پائے جانے پر زکوٰۃ لازم ہے  ،لہذا دریافت کردہ صورت میں اگر آپ کی زوجہ کی ملکیت میں  اس سونے کے ساتھ کوئی اور مال زکوٰۃ نہیں تو اس سونے پر زکوٰۃ لازم نہیں  اور  اگر اس سونے کے ساتھ کوئی اور مال زکوٰۃ آپ کی زوجہ کی ملکیت میں تو اس سونے پر زکوٰۃ لازم ہوگی کہ 6تولے سونے کے ساتھ جب کوئی مال زکوٰۃ میں سے کوئی بھی مال ہوگا تو وہ باآسانی چاندی کے نصاب کے برابر ہو جائے گا۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے