بیوی سے صحبت کرنے کا کیاطریقہ ہے؟

سوال: بیوی سے صحبت کرنے کا کیاطریقہ ہے؟

جواب: بیوی سے ہمبستری کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جو وقت تمام شرعی ممانعتوں سے خالی ہواس میں اچھی نیت یعنی نیک اولاد حاصل کرنے کی ،اُمتِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں کثرت کرنے کی ،عورت کے ادائے حق اور اسے پریشان خاطری وپریشان نظری سے بچانے کی نیت کے ساتھ نہ خود پورے برہنہ ہو ںنہ عورت کو مکمل برہنہ کیا جائے کہ حدیث پاک میں آتا ہے کہ  : پورے گدھوں کی طرح ننگے نہ ہو جا یاکرو ”یاد رہے کہ اس حالت میں نہ منہ قبلہ کی طرف ہو اور نہ پیٹھ،اب عورت چت لیٹے اور مر د اکڑوں بیٹھے اور بوس وکنار اور ملاعبت سے شروع کرے اور اسے متوجہ پائے تو دُعا پڑے اور آغاز کرے اور اس وقت کلام نہ کرے ۔

            اوراس بات کا بھی خیال رہے کہ دُعاپڑھتے وقت سترکھلاہوانہ ہوورنہ دل میں دُعاپڑھی جائے اور برہنہ حالت میں بلاضرورت ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے