سوال: اگر بینک میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے ایک مرتبہ سال مکمل ہونے پر اسکی زکوۃ ادا کر دی گئی ہے اس کےبعد و ہ رقم یونہی موجود ہے کم یا زیادہ نہیں ہوئی تو اب سال مکمل ہونے پر دوبارہ زکوۃ لازم ہوگی ؟
جواب: اموال زکوۃ جب تک ملکیت میں رہیں ،شرائط کے ساتھ سال بہ سال ان پر زکوۃ لازم ہوتی رہتی ہے، لہذا جو رقم بینک میں موجود ہے اگرچہ گزشتہ سال اس کی زکوۃ دے دی تھی، سال مکمل ہونے پر شرائط پائے جانے کی صورت میں دوبارہ اس پر زکوۃ لازم ہوگی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم