بچے کوکسی نے زیور تحفے میں دیا،بچے کے ناپ کا جو بچہ پہنے تواس کی زکوٰۃ کون دے گا؟

سوال: بچے کوکسی نے زیور تحفے میں دیا،بچے کے ناپ کا جو بچہ پہنے تواس کی زکوٰۃ کون دے گا؟

جواب:بچے کے ناپ کا،بچے کو پہننے کے لئے جو زیور دیا ہے ،اس کا مالک یہ بچہ ہے  جب تک یہ نابالغ  ہے اس بچے پر یا اس کے والدین پر اس زیور کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم نہیں ۔

البتہ یہ خیال رہے کہ مردچاہے نابالغ  ہویا بالغ اسے سونے چاندی کے زیورات پہننا شرعا جائز نہیں ،ہاں البتہ مردکے لئے چاندی کی ساڑھے چارماشے سے کم ایک نگینے والی ایک انگوٹھی پہنناجائزہے۔

(دعوت اسلامی)

فجر کی جماعت کھڑی ہوتوسنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے