سوال: بچے مدنی ماحول میں شادی کرناچاہتے ہیں،لیکن ان کے شہرمیں مدنی ماحول والا رشتہ نہیں،دوسرے شہر میں ہے اور والدین دوسرے شہر میں شادی کرنے پرراضی نہیں،توبچوں کا یہ کہنا والدین کی نافرمانی کہلائے گا؟
جواب:رشتہ تو ایسی جگہ ہی کرنا چاہئے جو شریعت کا پابند ہو کہ خوف خدا رکھنے والے یا والی سے رشتہ کرنا دنیا و آخرت میں فائدہ مند ہے اور اس وجہ سے والدین کو عرض کرنے میں حرج نہیں ،اس میں والدین کو پیار ومحبت سے منا لیا جائے،ان سے اس بارے میں سختی نہ کی جائے ،پیارو محبت سے عرض کرتے رہیں گے تو والدین راضی ہوجائیں گے۔