سوال: بستر پر ناپاکی تھی اب خشک ہوگئی تو کیا اس بستر پر بیٹھ کر قرآن پاک پڑھ سکتی ہے؟
جواب: ناپاک بستر صرف خشک ہونے سے پاک نہیں ہوتا،اسے شرعی طریقے سے پاک کرنا ضروری ہے ،ناپاک جگہ پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا مکروہ ہے ،لہذا بستر کو شرعی طریقے سے پاک کر کے ہی قرآن پاک کی تلاوت کی جائے یا پھر اس پر کوئی پاک کپڑا بچھاکر پھر اس پر بیٹھ کر تلاوت کی جائے۔
بستر کو پاک کرنےکا طریقہ جاننے کے لئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے رسالہ ’’کپڑے پاک کرنے کا طریقہ مع نجاستوں کے احکام‘‘ کا مطالعہ کریں ۔