سوال: باپ داد کسی مرشد کے مرید ہو ں تو جو اس کے بیٹے ہیں وہ بھی اس کے مرید کہلائیں گے ،جبکہ پیر صاحب انتقال کرگئے ہوں ،تو اب وہی مرشد کہلائیں گے یا کوئی اور مرشد بنانے ہوں گے؟
جواب:کسی جامع شرائط پیر صاحب کا مرید ہونے کے لیے ،ان سے بیعت کرنا ضروری ہے اور بیعت کے لئے ایجاب و قبول ہو نا ضروری ہے خواہ وہ پیر صاحب کے سامنے ہو یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے ہو،لہذا جب تک کوئی کسی پیر صاحب کے بیعت نہیں ہوگا ،خود سے ہی یا باپ کے مرید ہونےسے بیٹا مرید نہیں کہلائے گا۔