بالوں کی وگ لگانا کیسا

سوال: بالوں کی ایک وگ ہوتی ہےاسے لگایاجاتا ہےاور وہ سکن کے ساتھ ٹیپ کے ساتھ چپک جاتی ہےتو کیا اس سے وضووغسل ہوجائے گایانہیں؟

جواب: مصنوعی بال عموماً دو طرح سے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ایک قسم تو یہ ہے کہ مصنوعی بال ٹوپی (وگ)کی صورت میں لگائے جاتے ہیں اس صورت میں وگ کوجب چاہیں آسانی سے اُتارا جاسکتا ہے ۔دوسری قسم یہ کہ سر کی جلد میں مصنوعی بالوں کی پیوند کاری کروائی جاتی ہے اور انہیں وگ کی طرح آسانی سے نہیں اُتارا جاسکتا بلکہ جس طرح اصل بالوں کو اگر نکالنا ہو تو کھینچ کر سر سے جدا کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح ان بالوں کا بھی معاملہ ہوتاہے چنانچہ ان دونوں قسموں کے احکام بھی الگ الگ ہیں ۔پہلی قسم (وگ)میں تو وضو وغسل کے لئے مصنوعی بالوں کی اس ٹوپی کواُتارنا ضروری ہے ورنہ وضووغسل درست نہ ہو گا ہاں اگر وہ ٹوپی ایسی باریک ہو کہ اس میں سے پانی گزر کر سر کے کم از کم چوتھائی حصہ کو تر کردے یا سر پر اصلی بال ہونے کی صورت میں ان بالوں کے چوتھائی کوتر کر دے تو وضو کے لئے مسح کا فرض ادا ہو جائیگا البتہ غسل کے لئے اسے سر سے اُتارنا ہی پڑے گا کہ ٹوپی کے اوپر سے سارے سر کا دُھل جانا عادتاً مشکل ہے، اوراگر مصنوعی بال دوسری قسم سے ہوں  تو فرض کی ادائیگی کے لیے نکالنا ضروری نہیں کہ انہیں جدا کرنے میں شدید حرج ہے لہذا وضو وغسل درست ہوجائے گا۔لیکن یہ یاد رہے کہ انسانی بالوں کی وگ لگانایا پیوندکاری کرناناجائزوگناہ ہے۔

(دعوت اسلامی)

کیاکسی حور سے دوستی ہوسکتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے