سوال: ایک گھر ہے جس میں کوئی کمانے والا نہیں ہے ،پاپا ٹرک چلاتے ہیں اور بھائی کچھ نہیں دیتا تو انہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟
جواب: دریافت کردہ صورت میں آپ جسے زکوٰۃ دینا چاہتے ہیں اگر یہ مستحق زکوٰۃ ہیں یعنی ان کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کااضافی مال نہیں اوریہ سیدیاہاشمی بھی نہیں،توانہیں زکوٰۃ دیناجائزہے ورنہ نہیں ۔