سوال: ایک عورت کا حمل گر گیا تو کتنے دن بعد پاک ہوگی؟
جواب: اگر حمل 4ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ساقط ہوا ہے ،تواب جو خون آرہا ہے وہ نفاس کا خون ہے اسکی کم ازکم کوئی مدت نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے چالیس دنوں میں جب بھی خون بند ہو جائے گا، عورت پاک ہو جائے گی اگر چالیس دن کے بعد بھی جاری رہا تو اگر یہ اس عورت کا پہلا نفاس ہے تو چالیس د ن بعد غسل کرکے نماز روزہ شروع کرے گی کہ چالیس دن کے بعد والا استحاضہ قرار پائے گا اور اگر پہلے بھی اسے نفاس کا خون آچکا ہے تو 40 دن سے زائد ہونے کی صورت میں سابقہ نفاس کی عادت (40 د ن سے کم )کے مطابق ایام کو نفاس کا شمار کرے گی اور اسکے بعد والے ایام کو استحاضہ کا شمار کرے گی۔
اگر حمل 4ماہ کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ساقط ہوگیا تو اب جاری ہونے والا خون نفاس نہیں ،اور اب اگر خون تین دن تک جاری رہاہواوراس سے پہلے پندرہ روزپاکی کے بھی گزر گئے ہوں تووہ خون حیض شمارہوگا اس صورت میں عورت کے جو عادت کے ایام ہوں گے اتنے ایام کے مطابق حیض کے ایام قرار پائیں جبکہ باقی ایام استحاضہ کے شمار ہوں گے اوراگرتین دن سے پہلے ہی بندہوگیاہویااس سے پہلے پندرہ روزپاکی کے نہ گزرے ہوں تویہ استحاضہ یعنی بیماری کاخون شمارہوگا۔