سوال: ایک شخص نے داڑھی کی نیت کر لی ،لیکن پھر بھی وہ داڑھی کٹوا ئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کروانا دونوں کام ناجائزوحرام وگناہ ہیں،لہذا اس سے توبہ کرنا لازم ہے ،اگر توبہ کر کے داڑھی رکھنے کی نیت کر لی ہے تو اس نیک ارادے پر ثابت قدم رہیں اور اگر نفس وشیطان کے بھکاوے میں آکر دوبارہ یہ گناہ کر لیا ہے تو اب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتے ہوئے اپنے چہر کو داڑھی سے سجا لیں ۔