سوال: ایک شخص جس نے دوسرے شخص سے قرض لیا تھا ،جس سے لیاتھا یہ ،اس کے وارثین تلاش کرنے باوجود نہیں مل رہے اب اس رقم کا کیا کیا جائے؟
جواب: قرض کے بارے حکم شرعی یہ ہے کہ جس سے قرض لیا ہے اسی کو تلاش کر کے دیا جائے ،اگر یہ نہ ملے تو اس کے ورثاء کو دیا جائے اور اگر قرض خواہ یا اس کے ورثاء کے بارے خوب تلاش و بسیار کے بعد بھی علم نہ ہو پائے ،مال بھی موجود ہو، تو اس مال کو صدقہ کرنا لام ہے۔