سوال: ایک شخص اس کے پاس 3بھینسیں ہیں اور کاشت کاری کی زمین بھی ہے اس کی بیٹیوں کی شادی ہے توکیااس کی بیٹیوں کوزکوٰۃ دے سکتے ہیں؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگرشخص مذکورکی بیٹیاں بالغ ہیں اورزکوٰۃ کی مستحق بھی ہیں یعنی ان کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کااضافی مال نہیں اوریہ سیدیاہاشمی بھی نہیں،توانہیں(اس کی بیٹیوں کو) زکوٰۃ دیناجائزہے ورنہ نہیں ۔