ایک اسلامی بہن جو حاملہ ہے تو اس بارے میں پوچھنا یہ ہے کہ اس کا شوہر اس حالت میں اسے روزہ رکھنے سے منع کرتا ہے تو کیا یہ اسلامی بہن روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

سوال:ایک اسلامی بہن جو حاملہ ہے تو اس بارے میں پوچھنا یہ ہے کہ اس کا شوہر اس حالت میں اسے روزہ رکھنے سے منع کرتا ہے تو کیا یہ اسلامی بہن روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

جواب: حاملہ کو بھی روزہ رکھنا لازم ہے ،بلاعذر شرعی اسے بھی روزہ چھوڑنا جائز نہیں  اور اس اس صورت میں شوہر کی بات کو نہیں مانا جائے گا ،کیونکہ بلاعذر شرعی روزہ چھوڑنا ناجائز وگناہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں بندے کی اطاعت کرنا جائز نہیں ،البتہ شرعی عذر ہو مثلاً حاملہ کو روزہ رکھنے سے اپنی  یا بچے کی جان پرنقصان پہنچنے کاصحیح اندیشہ ہوتواس صورت میں عورت رمضان کاروزہ چھوڑکربعدمیں قضا کرسکتی ہےاوراس صورت میں صرف قضاء ہی لازم ہوگی کفارہ لازم نہ ہوگا اوراگر روزہ رکھنے میں  اپنی یابچےکی جان پرنقصان پہنچنے کاصحیح اندیشہ نہیں، تو رمضان کا روزہ نہیں چھوڑ سکتی۔

یہ بھی یادرہے کہ  نقصان کااندیشہ ہونے یانہ ہونے کے لئے غالب گمان کاہونا ضروری ہے محض وہم کاہونا کافی نہیں۔

شوال کے 6روزے اکٹھے رکھنا ضروری ہے یا وقفے وقفے سے بھی رکھے جاسکتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے