سوال: ایڈوانس میں زکوٰۃ دینے کاکیاطریقہ ہے؟
جواب:سال پوراہونے سے پہلے زکوٰۃ دینےکے لئے تین شرائط ہیں،ایک یہ کہ جس مال کی زکوٰۃ اداکرنی ہے اس پرسال شروع ہوچکاہو،دوسری یہ ہے کہ جس نصاب کی زکوٰۃ اداکرنی ہے وہ سال کے آخرمیں بھی کامل نصاب ہواورتیسری شرط یہ ہے کہ زکوٰۃ دینے اورسال مکمل ہونے کے درمیان وہ نصاب مکمل طورپرہلاک نہ ہواہو۔ان شرائط کومدنظررکھتے ہوئے اگراپنے مال کی زکوۃ پیشگی دیناچاہیں تودے سکتے ہیں۔اگران میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی گئی تو دی گئی زکوٰۃ ادا نہ ہوگی بلکہ وہ مال صدقہ نفل قرار پائے گا۔