سوال: ایسی بات جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی ،لیکن یہ کہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے،اگرچہ وہ بات اچھی ہو تو کیا یہ کفر ہے؟
جواب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جان بوجھ کر ایسی بات منسوب کرنا کہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی تو ایسا کرنا اگرچہ کفر نہیں ،لیکن ایسا کرنا سخت ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور ایسے شخص کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا اسے چاہے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔”