سوال: اگر کوئی یہ کہےکہ جو اسلام کا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے ،اس پر کوئی کہے کہ اتنی شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، تو یہ کہنا کیسا ہے؟
جواب:ایمان کامل یہی کہ جواسلام کادشمن وہ مسلمان کادشمن ،جو اسلام کا دشمن ہے وہ مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے کہ مومن محبت بھی اللہ تعالیٰ کے لئے کرتا ہے اور دشمنی بھی اللہ تعالیٰ کے لئے رکھتا ہے اوریہ سختی اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کا ایک وصف یہ بھی بیان کیا کہ یہ کفار پر شدت کرنے والے ہیں جیسا کہ سورۃ الفتح کی آیت نمبر 29 میں ارشاد ہوتاہے کہ :محمداللہ کے رسول ہیں اوران کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں ۔
اورجوشخص اس شدت کوکو براسمجھتاہے یہ غلطی پرہے اس کی اصلاح کی جائے۔