سوال: جب نماز سے پہلے تکبیر کہی جاتی ہے ،اس میں قد قامت الصلوۃ کہنا بھول جائے اور اگلا کلمہ پڑھ لے تو کیا کرے ؟کیا پوری اقامت کا اعادہ کرنا ضروری ہے؟
جواب:اقامت میں ’’قد قامت الصلوٰۃ ‘‘ کہے بغیر اگلا کلمہ کہہ لیا اور اب یاد آیا تو اس صورت میں ’’قد قامت الصلوٰۃ ‘‘ دوبارہ کہتے ہوئے اگلے کلمات کو ساتھ پڑھتے ہوئے اقامت مکمل کر لے ،نئے سرے سے اقامت کہنے کی حاجت نہیں ۔