سوال: اگر کوئی سود لے رہا ہےتو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟
جواب:سود کا لین دین کرنے والا اگر نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرے تو اس کافرض توساقط ہوجائے گا ،لیکن ایسے شخص کی نماز کو اللہ تبارک وتعالیٰ قبولیت کا شرف عطا نہیں فرماتا ،یہاں تک کہ وہ سود سے سچی توبہ کر لیں ۔