سوال: اگر کسی کی عید کی نماز کی ایک رکعت رہ جائے ،امام کے سلام کے بعد جب وہ اپنی نماز پڑھے گا تو تکبیر قراءت سے پہلے پڑے گایا بعد میں ؟
جواب:عید کی ایک رکعت رہ گئی تو جب وہ اپنی رکعت پڑھے گا توقراءت سے پہلے تکبیر پڑھے گا کیونکہ اس کی پہلی ر کعت ہی ہے اورپہلی رکعت میں تکبیراتِ زوائدقراء ت سے پہلے ہوتی ہیں۔