سوال: اگر کسی کو پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور کپڑوں پر قطرے لگ جائیں ،تو کیا اسے کپڑے بدلناضروری ہے یا انہیں کپڑوں کو پاک کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:کپڑوں پرپیشاب کے قطرے لگ جائیں تو،انہیں بدلنا ضروری نہیں،ہاں پاک کرنا ضروری ہوسکتا ہے۔انہیں کپڑوں کو شرعی طریقے سے پاک کر کے ان میں نماز پڑھی جاسکتی ہے ۔
کپڑے پاک کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے امیر اہلسنت کے رسالے ”نجاستوں کا بیان مع کپڑے پاک کرنے کا طریقہ “کا مطالعہ کریں۔