سوال: اگر کسی اسلامی بھائی کی منگنی ہوگئی ہے تو کیا وہ اسلامی بھائی اس لڑکی سے موبائل فون کے ذریعے سے بات چیت کرسکتے ہیں اسے بات کرنے کی کیا صورت ہے ؟
جواب:منگنی نکاح کاوعدہ ہے،نکاح نہیں کہ اس کے ذریعے مردوعورت ایک دوسرے پرحلال ہوجائیں منگنی کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے کے لئے اجنبی وغیرمحرم ہی ہیں ، اوربلاضرورتِ شرعیہ غیرمحرم مردوعورت کاآپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلفانہ گفتگوکرنا، اگرچہ smsکے ذریعے ہو ناجائزوگناہ ہے۔