سوال: اگر پہلے پتہ نہ ہونے کی صورت میں نماز میں ثناء نہ پڑھتے ہوں تو کیا نمازیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی؟
جواب: ثناء کے بغیر پڑھی گئی نمازوں کو لوٹانا ضروری نہیں البتہ نماز میں ثنا ء نہ پڑھنا خلاف سنت ہے اور اسے ترک کی عادت بنا لینا گناہ ہے جس سے توبہ کرنی بھی لازم ہے ۔