اگر فجر کی نماز قضا ہو جائے تو فجر کی قضا نماز پڑھے بغیر جمعہ کی نماز پڑھ سکتاہے؟

سوال: اگر فجر کی نماز قضا ہو جائے تو فجر کی قضا نماز پڑھے بغیر جمعہ کی نماز پڑھ سکتاہے؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر ایسا شخص صاحب ترتیب نہیں ہے تو وہ فجر کی نماز قضا کئے بغیر بھی جمعہ پڑھ سکتا ہے ، البتہ جلد از جلد وہ قضا نماز ادا کر لی جائے ، لیکن اگر ایسا شخص صاحب ترتیب ہے توجمعہ کے دن فجر کی نماز قضا ہوگئی اگر فجر پڑھ کر جمعہ میں شریک ہوسکتا ہے تو فرض ہے کہ پہلے فجر پڑھے اگرچہ خطبہ ہوتا ہو اور اگر جمعہ نہ ملے گا مگر ظہر کا وقت باقی رہے گا جب بھی فجر پڑھ کر ظہر پڑھے اور اگر ایسا ہے کہ فجر پڑھنے میں جمعہ بھی جاتا رہے گا اور جمعہ کے ساتھ وقت بھی ختم ہو جائے گا تو جمعہ پڑھ لے پھر فجر پڑھے اس صورت میں ترتیب ساقط ہے۔

صاحب ترتیب سے مرا وہ شخص ہے جس کی بلوغت کے بعد سے لگاتارپانچ فرض نمازوں سے زائد کوئی نماز قضانہ ہوئی ہو۔

(دعوت اسلامی)

گھڑی میں اپنی تصویر پرنٹ کروا کر لگاناجائز ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے