اگر عورت کو 7دن حیض آئے اور پھر 2دن کے وفقے کے بعد دوبارہ آئے تو کیا یہ حیض ہے؟یا استحاضہ؟

سوال: اگر عورت کو 7دن حیض آئے اور پھر 2دن کے وفقے کے بعد دوبارہ آئے تو کیا یہ حیض ہے؟یا استحاضہ؟

جواب: دریافت کردہ صورت میں اگر دسویں دن کے بعد اگر خون نہیں آیا تو یہ خون حیض کا ہی کہلائے گا اور اگر دسویں دن و رات کے بعد بھی جاری رہا تو اگر یہ حیض پہلی مرتبہ آیا ہے تو دس دن تک حیض مانا جائے گا۔ اور اس کے بعد جو خون آیا وہ استحاضہ ہے، اوراگر پہلے عورت کو حیض آچکے ہیں اور اس کی عادت دس دن سے کم تھی تو عادت سے جتنے دن زیادہ خون آیا وہ استحاضہ ہے، مثال کے طور پر کسی عورت کو ہر مہینے میں پانچ دن حیض آنے کی عادت تھی اب کی مرتبہ دس دن آیا تو یہ دسوں دن حیض کے مانے جائیں گے البتّہ اگر بارہ دن خون آیا تو عادت والے پانچ دن حیض کے مانے جائیں گے اور سات دن استحاضے کے اور اگر ایک عادت مقرَّر نہ تھی بلکہ کسی مہینے چار دن تو کسی مہینے سات دن حیض آتا تھا تو پچھلی مرتبہ جتنے دن حیض کے تھے وہی اب بھی حیض کے دن مانے جائیں گے، اور باقی استحاضے کا خون ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

اگر کسی کو بواسیر کی بیماری ہو، پیپ نما مادہ رستا رہتا ہو ،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے