سوال: اگرکوئی بندہ چوری کرے اوربعدمیں اُس گناہ سے توبہ کر لے اورچوری کی گئی چیزکو لوٹاناچاہے توکیاکرے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اس فعل کی اللہ تبارک و تعالیٰ سے معافی مانگیں اور پھر ان اشیاء کواوراگر یہ اشیاء باقی نہیں تو ان کی قیمت ان کے اصل مالک تک پہنچائیں،اگرمالک باقی نہ ہوتو ان کے ورثا ء کو لوٹانا لازم ہے اور ان دونوں (یعنی اصل مالک یاورثاء)کے نہ ملنے کی صورت میں اصل مالک کی طرف سے راہِ خدا میں صدقہ کر دے۔