سوال: اگرکسی نے قرآن پرہاتھ رکھ کرکسی غیرمحرم لڑکی کوکہایہ میری بہن ھے کیا بعدمیں اس سے شادی کرناجائزہے ارشادفرمایئے؟
جواب: اگر اس کے علاوہ ممانعت کوئی شرعی وجہ نہ ہوتو اس عورت سے نکاح کرنا جائز ہے ،البتہ اس طرح کی حرکتوں سے اجتناب کرناچاہئے۔اوریہ بھی یادرہے کہ اجنبی عورتوں سے اس طرح کے تعلقات بنانا،بے تکلف ہونا،شرعاً درست نہیں ،اگر اس طرح کے معاملات ہیں تو انہیں فوراً ترک کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کر لی جائے ۔