سوال: اگراولاد نہ ہوتو ٹیسٹ ٹیوب بےبی کرواناجائزہے؟
جواب: ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ اولادحاصل کرنے کی صرف ایک ہی صورت جائز ہے اسکے علاوہ جتنے بھی معروف طریقے ہیں ناجائزوحرام ہیں۔جائزطریقہ یہ ہے کہ عورت کے رحم میں اسی کے شوہرکانطفہ بذریعہ ٹیوب پہنچایاجائے چاہے یہ کام شوہرکرے یابیوی خودکرے اوراگرشوہرکانطفہ اسکی بیوی کے رحم میں شوہریا خوداُسی بیوی کے علاوہ کسی اورنے پہنچایاتوحرام ہے۔
اسکے علاوہ بے بی ٹیسٹ ٹیوب کی دیگرمعروف صورتیں مثلاًشوہرکے نطفے کوخود بیوی یاشوہرکے علاوہ کسی اور نے رحم میں رکھایااپنے شوہر کے علاوہ کسی غیر کے نطفے کوبیوی کے رحم میں رکھااب چاہے رکھنے والاشوہریاخودبیوی ہی کیوں نہ ہو تویہ تمام صورتیں حرام ہیں کیونکہ ان صورتوں میں بلا ضرورت شرعیہ غیر کے سامنے سترکھولنایاپھرغیرکانطفہ جوکہ اس عورت کیلئے حرام ہے اسکواپنے رحم میں رکھنالازم آئیگاجوکہ حرام وناجائز ہے ۔