سوال: میری ساس کی عمر 70سال ہے وہ مخارج سے پڑھ نہیں پائیں گی،وہ قرآن پاک پر انگلی لگا کر پڑھتی ہیں ،کیا وہ ایسا کر سکتی ہیں ،کیا اگر وہ آڈیو قرآن پاک کی تلاوت سن لیں ،تو انہیں ثواب ملے گا؟
جواب:اتنی تجوید سیکھناکہ ہر حرف دوسرے حرف سے صحیح ممتازہو فرض عین ہے،جب تک آپ کی ساس درست قرآن پاک پڑھنا سیکھ نہیں لیتی ،مجہول اور غلط قرآن پاک پڑھنے کی اجازت نہیں ،بغیر سیکھے غلط تلفظ کے ساتھ قرآن پاک نہ پڑھیں،لہذا زیادہ عمر کے باعث اگرچہ سیکھنامشکل ہے ،لیکن سیکھنے کا عمل جاری رکھیں،البتہ قرآن پاک دیکھنے اورتلاوت قرآن سننے کاثواب ضرور ملے گا۔