انتقال ہونے کے بعدمیت کے پاؤں کس طرف رکھنے چاہیے؟

سوال: انتقال ہونے کے بعدمیت کے پاؤں کس طرف رکھنے چاہیے؟

جواب:آپ کے سوال میں تفصیل ہے کہ جب موت کا وقت قریب آئے اور علامتیں پائی جائیں تو سنت یہ ہے کہ دہنی کروٹ پر لٹا کر قبلہ کی طرف منہ کر دیں اور یہ بھی جائز ہے کہ چت لٹائیں اور قبلہ کو پاؤں کریں کہ یوں بھی قبلہ کو منہ ہو جائے گا مگر اس صورت میں سر کو قدرے اونچا رکھیں اور قبلہ کو منہ کرنا دشوار ہو کہ اس کو تکلیف ہوتی ہو تو جس حالت پر ہے چھوڑ دیں۔

اور نہلاتے وقت خواہ اس طرح لٹائیں جیسے قبر میں رکھتے ہیں یا قبلہ کی طرف پاؤں کرکے یا جو آسان ہو کریں۔

اور قبر میں میت کو لٹانے کا طریقہ یہ ہے کہ میت کی سیدھی کروٹ پر لٹائیں اوراس کا منہ قبلہ کی جانب کریں۔

(دعوت اسلامی)

ایک شخص جس کا رویہ گالی گلوچ ،ماردھاڑ ،اذیت دینے کا ہو تو اس سے تعلق توڑ سکتے ہیں کہ نہیں ؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے