سوال: امام قراءت کر رہا ہو اور سننے والوں کو قراءت کی طرز نعت کے مطابق لگے تو کیا حکم ہے؟
جواب:قرآن پاک کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا چاہئے کہ قرآن پاک کو خوش الحانی سے پڑھنا شریعت کا مطلوب بھی ہےاور اس پڑھنے میں اگر نعت کی طرز سے موافقت گئی تو کوئی حرج نہیں جبکہ اس طرز کی وجہ سے تجوید قرآن میں فرق نہ آئے ۔البتہ اگر لوگوں میں تشویش کا باعث ہو تو امام کو وہ طر ز اختیار کرنے سے بچنا چاہئے