سوال: اللہ کا ذکر اس طرح کرو کہ لوگ تجھے دیوانہ سمجھیں۔
یہ کس کا قول ہے؟
جواب:حضرت ِ سیِّدُنا یزید بن جابر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر بیان کرتے ہیں کہ حضر ت سیِّدُنا ابومسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کثرت سے باآوازِبلند ذکرکیا کرتے حتی کہ بچو ں کے ساتھ بھی بلند آواز سے تکبیریں کہتے اور فرماتے: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ذکر اس قدر کثرت سے کروکہ جاہل تمہیں دیوانہ سمجھیں۔‘‘ (…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۲۲۵۲، زہد عبید بن عمیر، ص۳۷۸۔)