اللہ تعالیٰ نے پتہ نہیں کہاں کہاں سے  ساری بیماریاں ہمیں دے دی ہیں یہ کہنا کیسا

سوال: میری بیوی کے پاؤں  میں درد ہو رہا تھا ،اس نے کہہ دیا کہ اللہ تعالیٰ نے پتہ نہیں کہاں کہاں سے  ساری بیماریاں ہمیں دے دی ہیں ،اس پر میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ میرا مقصد اللہ پر اعتراض کرنا نہیں تھا ،بس درد کی وجہ سے منہ سے نکل گیا؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں مذکورہ الفاظ میں اعتراض کا پہلو پایا جارہا ہے اور اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرناکفر ہے،البتہ دریافت کردہ صورت میں چونکہ عورت اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرنے کا انکار کررہی ہے تو اس وجہ سے اگرچہ کفر کا حکم نہ ہوگا،لیکن یہ جملہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بولنا سخت نامناسب ہے ،لہذا احتیاطا ً توبہ ،تجدید ایمان و نکاح کر لینا چاہئے ۔

(دعوت اسلامی)

قراءت میں اگر کوئی آیت چھعٹ جائے تو نماز کا حکم؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے