افطاری کے لئے دی گئی چیز کو اکیلے کھانا کیسا

سوال: مسجدمیں افطاری کروائی جاتی  ہے، لوگ چیزیں دے جاتے ہیں لوگوں کی افطاری کے لئے دودھ بھی آتا ہے تو دودھ میں سے پانچ ،چھ لیٹر  اپنے کمرے میں لے آنا اور پھر بعد میں بیٹھ کراس کوتسلی سے پینا تو یہ کیسا ہے یہ کرنا چاہیے یا جب سارے لوگ افطاری کر رہے ہوں وہیں پر بیٹھ کر ہی اس کو پینا چاہیے؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر دودھ تمام افطاری کرنے والوں کے لئے آتا ہے تو کسی ایک کااس میں سے اپنے لئے  پانچ سے چھ لیٹر دودھ علیحدہ نکال کراپنے کمرے میں رکھنا جبکہ دودھ دینے والے کی طرف سے اس کی اجازت بھی نہ ہو ،توایسا کرنا ناجائز وگناہ ہے،البتہ اگر دودھ دینے والے کی مرضی سے یہ اپنے لئے دودھ علیحدہ نکال کر رکھتا ہے تو اس میں شرعاً حرج نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے