سوال: کیا صبح سات بجے اشراق کی نماز کے ساتھ ہی چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں کیونکہ میں صبح ساڑھے سات بجے سو کر بارہ بجے اٹھتا ہوں ؟
جواب: اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ بھی پڑھی جا سکتی ہے،ان کے درمیان وقفہ کرنا ضروری نہیں ہے ۔ ہاں بہتر یہ ہے کہ چاشت کے نوافل چوتھائی دن چڑھے پڑھے جائیں ،لیکن اگراشراق کے ساتھ ہی پڑھ لیے توکوئی حرج نہیں ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم